خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كے دار الحكومت اسلام آباد میں واقع حسينیہ امام صادق (ع) میں ايك علمی نشست كا انعقاد كيا گيا جس میں كثير تعداد میں خواتين نے شركت كی اس عملی نشست میں الہادی يونيورسٹی كی پرنسپل جنابہ راضیہ نجفی نے خطاب كيا انہوں نے امام صادق (ع) كی زندگی كے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی انہوں نے عالم اسلام پر زور ديا كہ دنيا بھر كے مسلمان امام صادق (ع) كی سيرت پر عمل پيرا ہو كر دنيا و آخرت میں كامياب ہو سكتے ہیں واضح رہے كہ اس علمی نشست میں كثير تعداد میں خواتين نے شركت كی ہے ۔
1097679