ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ادارہ ثقافت و روابط ايران كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے شہر لاہور میں عشرہ كرامت كی مناسبت سے ثقافتی و ہنری فسیٹول كا آغاز ہو گيا ہے موصولہ رپورٹ كے مطابق اس مسیٹول كی افتتاحی تقريب میں پاكستان كی نامور شخصيات جن میں صوبہ پنجاب كے وزير قانون رانا ثناء اللہ بھی شامل ہیں شريك ہوئے ہیں مقررين نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ معصومہ (س) نے مدينہ سے طوس كا سفر كيا ہے تاكہ اپنے زمانے كے امام اور بھائی كی زيارت كر سكیں یہ خاندان رسالت كی خواتين كے عزم و ارادہ كا واضح ثبوت ہے پنجاب كے وزير قانون رانا ثناء اللہ نے اپنے خطاب میں اس فسیٹول كے انعقاد پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں اہل بيت (ع) كے كردار كو اپنانا چاہیے ۔
1102005