رسول اسلام ﴿ص﴾ کی توہین کے خلاف حکومتوں اور عوام کا احتجاج جاری

IQNA

رسول اسلام ﴿ص﴾ کی توہین کے خلاف حکومتوں اور عوام کا احتجاج جاری

سیاسی گروپ : حجت اسلام و المسلمین صدیقی نے رسول اکرم﴿ص﴾ کی شان میں پے در پے گستاخیوں کے بارے میں کہا : مغربی دنیا مسلم اقوام کے صبر کا امتحان لے رہی ہے لیکن ان چند روزہ مظاہروں سے کچھ نہیں تبدیل نہیں ہوگا لہذا مسلم اقوام اور حکومتوں کو مل کر اس اسلام مخالف تحریک کا مقابلہ کرنا چاہیئے ۔
ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ ۲١ ستمبر کو حجت اسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے نماز جمعے کے دوسرے خطے میں مغربی ملکوں کی جانب سے رسول اسلام﴿ص﴾ کی شان میں گستاخیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا : گزشتہ کچھ عرصے سے مغربی دنیا رسول اکرم ﴿ص﴾ کی شان میں جسارت کر رہی ہے ، درحقیقت وہ اسلام ، اسلامی بیداری اور قرآن کی بنیاد پر رونما ہونے والی انقلابی تحریکوں کے پھیلاؤ سے وحشت زدہ ہو چکے ہیں ۔
انہوں نے اس قسم کی حرکتوں کو پوری انسانیت کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا : آج انسانی حقوق کے دعویدار اس قسم کے ہولناک جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں اور اس دفعہ ان کا نشانہ وہ عظیم ہستی ہیں جن کو اللہ نے نبیوں ﴿ع﴾ کا سردار بنا کر بھیجا ہے ۔
1103368