اسلام میں حقوق عامہ کا معتبر ترین ماخذ وحی ہے

IQNA

اسلام میں حقوق عامہ کا معتبر ترین ماخذ وحی ہے

بین الاقوامی گروپ : اسلامی جموریہ ایران کے وزیر ارشاد نے "قرآن میں حقوق عامہ" نامی بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامیہ اجلاس میں زور دیا : اسلامی حقوق عامہ کا نظام روش ، وسائل ، ماخذ ، ہدف ، زبان اور موضوع کے لحاظ سے دیگر نظاموں سے بنیادی فرق کا حامل ہے اور اسلام میں اس کا اہم ترین اور معتبرترین ماخذ وحی الہی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد سید محمد حسینی نے ۵نومبر کو شہید بہشتی یونیورسٹی میں "قرآن میں حقوق عامہ" کے عنوان سے جاری بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامیہ اجلاس میں اس مطلب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : امر بہ معروف و نہی ازمنکر جو مؤمن کی نشانیوں میں سے ہے ، انسانی معاشرے کی جانب دین مبین اسلام کی خاص توجہ کی نشاندہی کرتا ہے اور قرآن کی متعدد آیات میں بھی اس موضوع کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔
1132121