ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق كرغزستان میں موجود پيش امام اور خطباء، مفاہيم قرآن، قرآنی آيات كی تفسير، فقہ ، عقائد، اور اسلامی احكام كے موضوعات پر تربيتی كورس میں شركت كریں گے۔
اسی طرح اس تربيتی كورس كے انعقاد میں كرغزستان كے وزيراعظم "ساتيبالديف" اور تركی كی فيتھ انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ محمد گورمز نے معاہدے پر 12 نومبر كو دستخط كئے۔
یہ ملاقات كرغزستان كے شہر "اوش" میں ہوئی۔ اور اس ملاقات میں تركی كے وزيراعظم اور فيتھ انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ نے ان دونوں ممالك كے درميان مذہبی تعلقات اور تعاون كے فروغ پر گفتگو كی۔
1137308