ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق پارليمنٹ كے اسپيكر ڈاكٹر علی لاريجانی نے دنيا كی مختلف مذہبی ، سياسی اور اپنے ہم منصب شخصيات كو ٹيلی فون كے ذريعے اپنی گفتگو میں غزہ پر موجودہ اسرائيلی حملوں كی مذمت پر زور ديا۔
انٹرنيشنل انٹر پارليمانی يونين كے سربراہ "انڈرز بی جانسن" كو ٹيلی فون پر بات چيت كی اور كہا غزہ كے مظلوم عوام پر اسرائيلی جارحانہ حملے ايك شرم آور اقدام ہے۔ انہوں نے كہا انٹر پاليمانی يونين كو چاہئے كہ غزہ پر اسرائيلی حملوں كو ركوانے كيلئے سنجيدہ اقدام كرے۔
اس ٹيلی فونك بات چيت میں انڈرز بی جانسن نے بھی اسرائيلی حملوں كی پرزور مذمت كی اور كہا بہت جلد انٹرنيشنل پارليمانی يونين كا وفد اس مسئلہ كو حل كرنے كيلئے غزہ كا دورہ كرے گی۔
ڈاكٹر علی لاريجانی نے اسلامی پارليمانی كے سيكرٹری جنرل "ارول قليچ" سے بھی ٹيليفون كے ذريعے غزہ كے معاملہ كو حل كرنے كی بات چيت كی۔
ايران كی پارليمنٹ كے اسپيكر ڈاكٹر علی لاريجانی نے اسرائيل كے غزہ پر جارحانہ حملوں كی مذمت كرتے ہوئے اسلامی ممالك سے غزہ كی حمايت میں سنجيدہ اقدام كا مطالبہ كيا ہے۔
اسی طرح ڈاكٹر علی لاريجانی نے دنيا كے مختلف اسلامی ممالك كی پارليمنٹ كے اسپيكرز لبنان كے نبیہ بری، الجزائر كے محمد ولد العربی، پاكستان كی فہميدہ مرزا، شام كے اسامہ نجيفی، عراق كے مصطفی بن جعفر اور اسی طرح تيونس كے پارليمنٹ كے اسپيكر سے بھی بات چيت كی۔
1138505