غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ حملے ؛ تركی میں مظاہرے

IQNA

غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ حملے ؛ تركی میں مظاہرے

سياسی گروپ: غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كی مذمت كرتے ہوئے تركی كے مختلف صوبوں میں مظاہرے كئے گئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ شب ، 15 نومبر كو مقامی وقت كے مطابق ساڑھے آٹھ بجے "(Levent)" مٹرو اسٹاپ سے یہ مظاہرے شروع ہوئے اور اسرائيل كے سفارت خانے تك جاری رہے۔ ان مظاہروں میں لوگوں كی بھرپور تعداد نے شركت كی۔
مظاہرہ كرنے والے افراد غزہ كی مقاومت پر سلام، احمد ياسين كا راستہ ہمارا راستہ ہے، غزہ كے شہداء كی راہ كو جاری ركھیں گے، مردہ باد امريكا مردہ باد اسرائيل، اسرائيلی سفارت خانہ بند ہونا چاہئے، جيسے نعرے لگا رہے تھے۔ اور مختلف اسلامی احزاب كے پرچم اور بينرز اٹھا ركھے تھے۔
واضح رہے كہ اسرائيلی سفارت خانے كے سامنے اس كے وحشيانہ حملوں كی مذمت كرتے ہوئے امريكی اور اسرائيلی پرچم كو نذر آتش كيا گيا۔
1138989