ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق، وداع كی تقريب آج رات حضرت امام خمينی﴿رہ﴾ كے حرم میں نماز مغرب و عشاء كے بعد، عاشقان اہل بيت﴿ع﴾ كی كثير تعداد اور بعض سياسی حكام كے علاوہ مذہبی تنظيموں كے سربراہان كی موجودگی میں منعقد ہوگی۔
اس رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں لوگوں كی كثير تعداد نوحہ خوانی، ماتم داری، اور مصائب اہل بيت﴿ع﴾ بيان كریں گے۔
واضح رہے كہ كاروان سفينة النجاة تہران كے عوام كے وداع كے بعد ايران كے مختلف صوبوں سے ہوتا ہوا كربلا كی طرف روانہ ہوجائے گا۔
1144896