ايران ، شام كے مسائل حل كرنے كی كوشش میں ہے۔ ڈاكٹر علی لاريجانی

IQNA

ايران ، شام كے مسائل حل كرنے كی كوشش میں ہے۔ ڈاكٹر علی لاريجانی

سياسی گروپ: ڈاكٹر علی لاريجانی نے حضرت آيت اللہ سيد محمد سعيد حكيم كے ساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہا: بعض ممالك نے شام كے عوام میں تفرقہ ڈال ديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ايران كی پارليمنٹ كے اسپيكر ڈاكٹر علی لاريجانی نے اپنے وفد كے ہمراہ گذشتہ روز عراق كے سفر میں حضرت آيت اللہ سيد سعيد حكيم سے ملاقات كی۔
ڈاكٹر علی لاريجانی نے اس دوران كہا: غزہ كی صورتحال كے بعد میں ضروری سمجھتا ہوں كہ ہمسایہ ممالك كے سياسی حكام سے ملاقات ہونی چاہئے۔
انہوں نے كہا شام كے موجودہ حالات كو ايران ہر ممكن حل كرنے كی كوششوں میں ہے ليكن افسوس ہے كہ بعض ممالك نے شام كے عوام میں خلل ڈال ديا ہے۔
آيت اللہ سيد سعيد حكيم نے بھی شام كے حالات كے بارے میں اپنی گفتگو میں كہا: شام میں امن و امان كی فضا قائم كرنے كی كوشش ہورہی ہے اور بين الاقوامی سياسی حكام كی دخالت سے ممكن ہے شام كے حالات بہتر ہوسكیں۔
واضح رہے كہ ڈاكٹر علی لاريجانی نے اس دو روزہ دورے كے دوران حضرت آيت اللہ سيستانی، آيت اللہ اسحاق فياض اور آيت اللہ بحرالعلوم سے بھی ملاقات كی ہے، اور اس دوران انہوں نے خطے كے حالات بارے ايك دوسرے كو آگاہ كيا۔
1144450