ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ان مجالس میں سينكڑوں كی تعداد میں مسلمانوں نے شركت كی اور مذہبی عقيدت و احترام سے منايا گيا۔ اس میں المصطفی بين الاقوامی كالج كے سربراہ حجت الاسلام موسوی، اور يونيورسٹی كے استاد حجت الاسلام محدث نے حضرت امام حسين ﴿ع﴾ كی زندگی كے مختلف پہلووں، قيام عاشورا كا فلسفہ اور مسلمانوں كے وظائف پر خطاب كيا۔
ان مجالس كا آغاز تلاوت قرآن كے بعد زيارت عاشورا سے كيا گيا اور اس كے بعد ذاكرين اہل بيت﴿ع﴾ نے مصائب بيان كئے اور پھر آخر میں ماتم داری كی گئی۔
ياد رہے كہ ان ايام میں كتابوں اور مذہبی تصاوير كی نمائش بھی ان مجالس كا حصہ رہا ہے۔
1144474