تھائی لينڈ كی وزيراعظم كا اس ملك كے مسلمان نشين جنوبی علاقوں كا دورہ

IQNA

تھائی لينڈ كی وزيراعظم كا اس ملك كے مسلمان نشين جنوبی علاقوں كا دورہ

سماجی گروپ: تھائی لينڈ كی وزير اعظم "ينگلوگ شيناوترا" آج 11 دسمبر كو اس ملك كے مسلمان نشين جنوبی علاقوں میں مسلمانوں كی مشكلات سے آگاہی كيلئے ان علاقوں كا دورہ كرے گی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس دورے كا مقصد تھائی لينڈ كے جنوبی علاقوں میں گذشتہ دنوں شدت پسند افراد كی طرف سے مختلف تعليمی اداروں میں حملے اور چند اساتيد كے ہلاك اور زخمی ہونے كی اطلاع ملی تھی، سے آگاہی حاصل كرنا ہے۔
اسی طرح گذشتہ چند سالوں سے اس ملك كے جنوبی علاقوں میں چند شدت پسند افراد كی طرف سے امن و امان كی فضا برقرار نہیں ہے اور اس حكومت نے ابھی تك مكمل طور پر ان شدت پسند افراد كو گرفتار يا ان كو سزا دينے كيلئے كوئی اقدام نہیں كيا ہے۔
1150308