بينكاك میں "ايشياء كے مسلمان" كے عنوان سے سيمينار

IQNA

بينكاك میں "ايشياء كے مسلمان" كے عنوان سے سيمينار

سماجی گروپ: تھائی لينڈ كے شہر بينكاك كی يونيورسٹی "چولالنكرن" میں ايشياء كے مسلمانوں كا سالانہ اجلاس منعقد كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار ہر سال تھائی لينڈ كی اسلامی اور حكومتی اداروں كے تعاون سے چولالنكرن يونيورسٹی میں منعقد ہوتا ہے۔
یہ سيمينار سوموار 17 دسمبر كو منعقد ہوا۔ اس میں مذہبی مفكرين اور ماہرين نے شركت كی۔ انہوں نے ايشيا كے معاشرہ كے نقاط ضعف اور نقاط قوت پر بحث كی۔
اسی طرح اس سيمينار میں ايشياء كے مسلمانوں كی موجودہ حالت كے بارے میں مختلف مسلم اساتذہ اور مفكرين نے مقالات پيش كئے۔ اس سيمينار میں ايشين مسلمانوں كے تھائی لينڈ كے مسلم معاشرہ پر اثرات كا بھی جائزہ ليا گيا۔
1155988