نائيجيرين مسلمانوں كا قومی جشن میں بتوں كے مراسم ختم كرنے كا مطالبہ

IQNA

نائيجيرين مسلمانوں كا قومی جشن میں بتوں كے مراسم ختم كرنے كا مطالبہ

سماجی گروپ: نائيجيريا كے مسلمانوں نے اس ملك كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ قومی جشن میں بتوں كو پيش كرنے كی رسم ختم كی جائے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق نائيجيريا كے جنوبی علاقوں كے مسلمانوں نے اس ملك كے حكام سے مطالبہ كيا كہ قومی جشن كی تقاريب میں بتوں كو پيش نہ كيا جائے۔ انہوں نے اعلان كيا كہ اگر حكومت كيلئے یہ كام ممكن نہیں ہے تو مسلمانوں كو ان مراسم میں شركت كرنے پر مجبور نہ كرے۔
اس ملك كے جنوبی علاقوں كے قوانين كے مطابق مختلف اديان سے تعلق ركھنے والے افراد كو ان مراسم میں شركت كرنا ضروری ہے۔
ليكن اس مراسم كے بعض حصہ میں كہ جہاں بت پرستی ہوتی ہے مسلمانوں كی پريشانی میں اضافہ ہوا ہے اور اس كے ساتھ ساتھ حكومت نے بھی مسلمانوں كو اس جشن میں شركت كرنے پر مجبور كرديا ہے۔
1156357