آيت اللہ كاظم طباطبائی يزدی كے فقہی مبانی میں گہری تحقيق كی ضرورت ہے : رہبر معظم انقلاب

IQNA

آيت اللہ كاظم طباطبائی يزدی كے فقہی مبانی میں گہری تحقيق كی ضرورت ہے : رہبر معظم انقلاب

سياسی گروپ : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نےعلامہ آيت اللہ سيد محمد كاظم طباطبائی يزدی صاحب كتاب عروۃ الوثقی كی ياد میں منعقدہ كانفرنس كے نام اپنے پيغام میں مرحوم آيت اللہ علامہ سيد محمد كاظم طباطبائی يزدی كے افكار كا جائزہ لينے پر زورديا اور عوام كے سامنے ان كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں كوپہچنوانے پر تاكيد كی۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے دفتر رہبر انقلاب كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پيغام كو آج صبح (بروزجمعرات ) رہبر معظم انقلاب اسلامی كے دفتر كے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمين محمد گلپائگانی نے پڑھ كر سنايا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آيت اللہ سيد محمد كاظم يزدی كی جامع شخصيت كی طرف اشارہ كيا اور اس عظيم شخصيت كو علمی ، معنوی اور جہاد كے لئے آمادگی كے تين ممتاز عناصر كا مظہر قرارديتے ہوئے فرمايا: آيت اللہ سيد محمد كاظم كے فقہی نظریہ اور اصول كے بارے میں گہری اور دقيق تحقيق كی ضرورت ہے۔
1204347