آستان قدس رضوی رضوی كی خبر رساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين علی باقری نے یہ خبر بيان كرتے ہوئے كہا: یہ تعليمی كورس زبان كی بنيادی مہارتوں جن میں بولنا،پڑھنا اور لكھنا شامل ہیں ،كے پيش نظر ابتدائی اور اعلیٰ سطح تك كے لیے ترتيب دیے گئے تھے۔
انہوں نے یہ بيان كرتے ہوئے كہ ۴۵۰۰ افراد نے فارسی زبان كے ابتدائی كورسز میں شركت كی،اظہار كيا: یہ مقدماتی دورےايسے افراد كے لیے ترتيب دیے گئے تھے جو مكمل طور پر فارسی زبان كو نہیں جانتے تھے اور یہ دورےسننے،بولنے،پڑھنے اور لكھنے كی مہارتوں میں اضافے كےہدف سےعرب زبان زائرين كے لیے تشكيل دیےگئے تھے۔
جناب آقائےباقری نے اپنے بيانات كے تسلسل میں اس مقدماتی تعليمی كورس كو پورا كرنے كے بعد افراد میں پيدا ہونے والی توانائيوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا:مقدماتی دورے كے اختتام پر افراد مطالب كو سمجھنے،متون كو پڑھنے،لكھنے اور دوسروں كے ساتھ ارتباط برقرار كرنے كی صلاحيت حاصل كرليتے ہیں۔
آستان قدس رضوی كے ادارۂ امور زائرين غير ايرانی كے محترم مدير كے بقول عرب زبان زائرين فارسی زبان كے مقدماتی كورس پورا كرنے اور سرٹيفكیٹ حاصل كرنے كے بعد اعلیٰ دورے میں شركت كر سكتے ہیں جيسا كہ تقريباً ۱۰۰۰ افراد نے اس دورے میں شركت كی۔
انہوں نے مزيد كہا:اعلیٰ اور تكميلی دورے كو پورا كرنے كے بعد افراد اس قابل ہوجاتےہیں كہ ضرورت كے وقت اور خاص مواقع پر فارسی زبان افراد سے اچھی طرح رابطہ برقرار كرسكیں