جامع مسجد ماسکو، یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ دس سال کی مدت میں اسکی مرمت و آرائش کا کام مکمل کیا گیا ہے جسپر ایک سو ستر ملین ڈالر لاگت آئی ہے ۔ گزشتہ دنوں روسی صدر ولادی میر پوٹین نے مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ ایکتیس ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلی مسجد میں بیس ہزار نمازی یکجا عبادت کرسکتے ہیں۔ چھ منزلہ عمارت پر مشتمل مسجد میں سات مینار اور گنبد موجود ہیں جنکی بلندی 72 میٹر ہیں جنکو شہر کے دوردراز مقامات سے دیکھا جاسکتا ہے