سوڈان؛ اسرائیل سے تعلقات پر اعتراضات

IQNA

سوڈان؛ اسرائیل سے تعلقات پر اعتراضات

7:38 - September 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3506675
بین الاقوامی گروپ- سوڈان کی اسلامی تنظیموں نے سیکولرزم کی ترویج اور اسرائیل سے تعلقات بڑھانے پر خبر کردیا۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق تحریک «نصرة الشريعة و دولت القانون» (حمایت از شریعت و حکومت قانون) الاینس جسمیں کئی ایک اسلامی پارٹیاں شامل ہیں، نے انتقال حکومت کے مرحلے میں سیکولرزم، لبرلزم اور اسرائیل سے دوستانہ تعلقات بڑھانے پر وارننگ جاری کردی۔

 

تحریک کے جنرل سیکریٹری مرتضی التوم نے خرطوم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مظاہروں کا اعلان کیا اور مذکورہ اقدامات سے دور رہنے کا مطالبہ کیا۔

 

انکا کہنا تھا: ہم پوری طاقت کے ساتھ ان اقدامات کے مقابلے میں کھڑے ہیں اور اس طرح کی سیاست کے خلاف آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔

 

 «نصرة الشریعة و دولة القانون» تحریک کے صدر محمد عبدالکریم نے کہا کہ انقلاب کا مقصد دین سے سیاست کی جدائی نہ تھا بلکہ عوام فطری طور پر اسلام کے حامی ہے اور مذہب ہمارا ریڈ لائن ہے ۔ اس وارننگ کے حوالے سے اب تک حکومتی رویہ یا جواب سامنے نہیں آیا ہے۔/

3844778

نظرات بینندگان
captcha