الجزایری قاری کی «الحمامی» قرآنی مقابلہ میں عمدہ کارکردگی + فلم

IQNA

الجزایری قاری کی «الحمامی» قرآنی مقابلہ میں عمدہ کارکردگی + فلم

7:43 - June 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3507739
تہران(ایکنا) پینتیس سالہ قاری اور انجنیر «میسور شایب»نے «محمد حسین الحمامی» مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

نوجوان قاری اور بائیو انجنیر میسور شایب الجزایر کے صوبہ «الشلف» سے تعلق رکھتا ہے اور حال ہی میں اسکی شادی ہوئی ہے ۔

 

الشروق نیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: متعدد مقابلوں میں صوبے کی نمایندگی کرچکا ہوں اور اس میں اہم ترین «تاج القرآن» مقابلہ تھا جو سال ۲۰۱۸ کو الجزایر ٹی وی پر منعقد ہوا تھا۔ «الماهر» مقابلہ اور  «فارس القرآن» یونیورسٹیز مقابلوں میں بھی صوبے کی نمایندگی کرچکا ہوں۔

 

انکا کہنا تھا کہ «الشلف» یونیورسٹی میں تدریس کرچکا ہوں جبکہ اس وقت ایک پرائیوٹ کمپنی میں میڈیکل ماہر کے طور پر مصروف عمل ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے زمان سے تلاوت و تجوید کی طرف مائل ہوا۔

 

میسور شایب کا کہنا تھا کہ شامی قاری «ایمن سوید» کی تلاوت کی سی ڈیز سے مشق شروع کی اور پھر مقامی علما اور قرآء کے پاس جاکر تلاوت و تجوید ک درس لیا۔

 

مصری قاری «محمد حسین الحمامی» کی جانب سے فیس بک اور ٹوئیٹر پر منعقدہ مقابلوں کے حوالے سے کہا: اتفاق سے فیس بک پر پیچ دیکھا اور پھر حصہ لینے کا ارادہ کیا۔

 

میسور شایب کے مطابق اس مقابلے میں مختلف ممالک سے قرآء شریک تھے اور ماہر افراد ججز کے فرائض انجام دیں رہے تھے۔

 

الجزایری قاری کے مطابق مقابلے میں تلاوت سوره حجرات کی ویڈیو فلم واٹس ایپ پر ارسال کرنا تھا اور انہوں نے معمولی فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مصری قاری کو اول قرار دیا گیا۔

 

انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تلاوت میں انکی مدد اور حوصلہ افزائی کی اور کہا: قرآن سے بھتر کوئی چیز نہیں اور اگر نیت اچھی ہو تو قرآن کی بہت برکتیں ہیں۔

 

الجزایری قاری کی تلاوت ملاحظہ کریں:

ویڈیو کا کوڈ

3903620

نظرات بینندگان
captcha