او آئی سی نے روهینگیا کے حوالے سے قرار داد کو خوش آیند قرار دیا

IQNA

او آئی سی نے روهینگیا کے حوالے سے قرار داد کو خوش آیند قرار دیا

8:26 - June 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3507817
تہران(ایکنا) اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کو روھنگیا کے حوالے سے قابل قدر قرار دیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں میانمار میں روهینگیا کے حقوق کی پامالی بارے قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے: ہم میانمار کی حکومت سے دوبارہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی قوانین اور مطالبوں پر عمل کریں۔

 

تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کے بیان اور قرار دادوں کی حمایت کریں اور روھنگیا مسلمانوں کی سلامتی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔

 

انسانی حقوق کے ادارے نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روھنگیا کے اوپر مظالم بند کریں۔

 

تنظیم نے راخین، چین اور کاشین میں مسلمانوں پر مظالم اور عدم توجہ پر تشویش کا اظھار کیا ہے۔

 

انسانی حقوق نے  ۲۳ جنوری ۲۰۲۰ کو عالمی عدالت انصاف کے بیان کو بھی قابل قدر قرار دیا ہے جسمیں مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ سال ۲۰۱۷، میں مسلمانوں کی شہریت کے انکار کے بعد یہاں کے لوگوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنانے کا گھناونا عمل شروع ہوچکا ہے۔

 

فوج کے مظالم سے تنگ کم از کم ۷۳۰ هزار روھنگیا انڈیا اور بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں جبکہ عالمی عدالت نے بھی میانمار کو نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے۔/

3906868

نظرات بینندگان
captcha