اسلامو فوبیا اور برطانیہ میں مسلمانوں کی خدمات

IQNA

اسلامو فوبیا اور برطانیہ میں مسلمانوں کی خدمات

7:52 - November 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3508506
تہران(ایکنا) اسلام بارے شناخت مہم کے حوالے سے ہر سال نادرست تصورات مٹانے کی مہم چلائی جاتی ہے۔

برطانیہ میں ہر سال سات ہزار سے زائد مسلم مخالف نفرت انگیز جرائم رپورٹ درج کی جاتی ہے تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کی خدمات کو اجاگر کرکے اس سلسلے کو کم کیا جاسکے۔

 

Islamophobia Awareness Month)  کے عنوان سے ہر سال نومبر کو برطانیہ میں اسلامک فاونڈیشن کے تعاون سے شناخت اسلام کا مہینہ منایاجاتا ہے جس کا آغاز سال ۲۰۱۱ سے ہوا ہے ۔

 

مہم کے زریعے سے کوشش کی جاتی ہے کہ ان جرائم کے خلاف فوری پولیس کو رپورٹ کرنے کی آگاہی بھی عام کی جائے۔

 

اس سال «نسل پرستی کی بنیادیں» کا عنوان دیا گیا ہے جس مقصد اسلام فوبیا کو نسل پرستی کا شاخسانہ قرار دینا مقصود ہے۔

 

اس سال ۱۵۰ سے زائد ادارے، تنظمیں ، میڈیا گروپس، کمیٹیاں، تعلیمی اور مذہبی و ثقافتی ادارے و مساجد وغیرہ مسلم مخالف نفرت انگیز جرائم کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دینے کی مہم میں شامل ہیں جو مختلف پروگراموں کے زریعے سے اس پر کام کررہے ہیں۔

 

پروگراموں کے کوارڈینیٹر شهزاد امین کا کہنا ہے: کورونا نے سب کچھ بدل دیا مگر افسوس اسلامو فوبیا اسی طرح برقرار ہے اور شدت پسند گورے کورونا کا ذمہ دار بھی مسلمانوں کو قرار دیتے ہیں اور جعلی پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں۔/

3935843

نظرات بینندگان
captcha