عبدالباسط کے خاندان کو ریڈیو مصر کو تحفہ + تصاویر

IQNA

عبدالباسط کے خاندان کو ریڈیو مصر کو تحفہ + تصاویر

8:37 - November 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3508520
تہران(ایکنا) مرحوم استاد عبدالباسط محمد عبدالصمد کی فیملی نے «ورش عن نافع» کی روایت پر مبنی تلاوت کا سیٹ ریڈیو مصر کو تحفے میں پیش کیا۔

عالمی شہرت یافتہ قاری مرحوم استاد عبدالباسط محمد عبدالصمد کی فیملی نے  «ورش عن نافع» کی روایت پر مبنی تلاوت کا سیٹ ریڈیو مصر کے سربراہ محمد نوار کو پیش کیا اور ۳۰ نوامبر ۲۰۲۰ کو استاد عبدالباسط کی بتسویں برسی پر یہ تلاوت نشر کی جائے گی۔

 

تلاوت سیٹ پیش کرنے کی مختصر تقریب میں عبدالکریم صالح نمایندہ الازهر، بشیر دعبس اور دیگر شریک تھے جس میں عبدالباسط کے بیٹے «طارق عبدالباسط» نے ریڈیو مصر کے لیے اس تحفے کو پیش کیا۔

 

نادر تلاوت کا یہ سیٹ سال ۱۹۸۶ یعنی استاد عبدالباسط کی وفات سے دو سال پہلے  مراکش میں ۱۳ روز میں ریکارڑ کیا گیا تھا۔

 

مراکش کے بادشاہ ملک حسن دوم نے (سال ۱۹۶۱ تا ۱۹۹۹) مراکش کے بادشاہ ملک محمد کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔/

.

هدیه قرآنی خانواده عبدالباسط به رادیو مصر + عکس

هدیه قرآنی خانواده عبدالباسط به رادیو مصر + عکس

3936505

نظرات بینندگان
captcha