سونے سے کشیدہ ایرانی قرآنی نسخے کی لندن میں نیلامی

IQNA

سونے سے کشیدہ ایرانی قرآنی نسخے کی لندن میں نیلامی

8:47 - October 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3510488
تہران(ایکنا) سونے کے پانی سے تیارکردہ ایرانی قرآنی نسخہ لندن میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نیوز ایجنسی The National News کے مطابق ساٹبیز Sotheby,s نیلامی مرکز میں ایرانی قرآنی نسخے کی نیلامی ہوگی۔

 

اس نسخے کے ہمراہ دو سیٹ عینک جو زمرد اور الماس سے تیار کیا گیا ہے اور گولڈن قرآن کے ساتھ نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

نمایش انتظامیہ کے مطابق اس نمایش میں ایک سونے اور چاندی سے تیار کردہ گولڈن شمعدان جو تیسری صدی سے متعلق ہے اس کو تین ملین پونڈ تک فروخت کیا جائے گا جو اسلامی فن کاری کا بہترین شاہکار شمار ہوتا ہے۔

 

ایران میں سولوی صدی کو سونے تیار کردہ قرآنی نسخہ بھی اہم میراث شمار ہوتا ہے جو نیلامی کے لیے پیش ہوگا اور تخمینے ک مطابق اس کو پانچ لاکھ پونڈ میں فروخت کیا جاسکتا ہے۔

 

سابٹیز نیلامی مرکز میں ہرسال دو بار اپریل اور اکتوبر میں اسلامی اور برصغیر سے متعلق نادر اشیاء کی نیلامی منعقد کی جاتی ہے اور گذشتہ نیلامی میں بیس ملین پونڈ نیلامی حاصل ہوا۔

 

ساٹبیز امریکن اور ملٹی نیشنل مرکز ہے جو آرٹ کی اشیاء کے حوالے سے نیلامی میں معروف مرکز شمار ہوتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق نیلامی ستائیس اکتوبر کو ہوگی۔/

4007182

نظرات بینندگان
captcha