وزیراعظم کا روسی صدر سے رابطہ، اسلامو فوبیا سے متعلق بیان کا خیر مقدم

IQNA

وزیراعظم کا روسی صدر سے رابطہ، اسلامو فوبیا سے متعلق بیان کا خیر مقدم

19:28 - January 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511127
وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اسلامو فوبیا سے متعلق بیان دینے پر انہیں سراہا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے بات ہوئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک رابطے میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا کیونکہ آزادی اظہار رائے گستاخی کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن پہلے عالمی رہنما ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے جذبات کا احساس کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے روسی صدر کو اور روسی صدر مجھے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

 

 
 
نظرات بینندگان
captcha