ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز

IQNA

ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز

21:18 - August 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3512529
اسرائیل کے وزیراعظم یائیر لاپید نے کہا: اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات اور دونوں ممالک کی جانب سے سفیروں کی تعیناتی کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیراعظم یائیر لاپید نے کہا: میری ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے بات چیت ہوئی ہے۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی اور دونوں ممالک کی جانب سے سفیروں کی تعیناتی کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیانیہ میں آیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ترکی کے دورہ کے دوران ترکی کے وزیرخارجہ چاووش اوغلو سے ملاقات اور اسرائیل کے وزیراعظم اور ترکی کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد یہ طے پایا ہے کہ دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کو از سرِنو شروع کریں۔

ادھر انقرہ نے بھی تلِ ابیب میں اپنے سفیر کی دوبارہ تعیناتی کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ ترک حکام کے اسرائیل کے خلاف بیانات اور فلسطین کی حمایت کے باوجود انقرہ نے اب تک اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع نہیں کئے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha