قرآنی آرٹ کے فروغ کا موقع ضائع نہ کریں

IQNA

کاتب قرآن فن کار:

قرآنی آرٹ کے فروغ کا موقع ضائع نہ کریں

6:34 - November 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3513214
ایکنا تھران- ایرانی قرآنی آرٹسٹ محمد نعمتی نے ایرانیوں کو خطاطی میں رہنما اور ماہرترین قرار دیتے ہوئے اس فن کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فارس سے تعلق رکھنے والے قرآنی آرٹسٹ نے ایکنا نیوز کے ڈائریکٹر محمدحسین حسنی سے ملاقات میں کہا: قرآن انسان کی صلاحیت نکھارتا ہے اور ہمیں قرآن کا اہل بننا پڑے گا۔

نعمتی نے حدیث رسول گرامی (ص) کی طرف اشارہ کیا کہ «آزمائش کے دور میں قرآن کی پناہ لیجیے»، اور کہا: رسول اکرم (ص)، کے مطابق ثقل اکبر قرآن کریم ہے اور سرگرمیوں میں اس کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مذہبی انجمنوں میں قرآنی تعلیمات کی ترویج پر زور دیتے ہویے کہا کہ جب «جَاءَ الْحَقُّ» آتا ہے تو، «زَهَقَ الْبَاطِلُ» اس کے ساتھ ہو جاتا ہے یعنی حقیقت قرآن کو تما شعبوں میں عام کرنا چاہیے تاکہ باطل مٹ جائے۔

نعمتی نے قرآن نے قرآن مجید کو امت کو مشترکہ سرمایہ قرار دیتے ہویے کہا کہ جہاں دشمن تفرقے ڈالنے کی سازشوں میں مصروف ہے وہی ہمیں اس کتاب کی بنیاد پر وحدت کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اب تک انہوں نے قرآن مجید کے چوبیس جلدوں کی کتابت مکمل کی ہے اور انکے پندرہ فن پارے آستان قدس رضوی کی زینت بن چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا: گذشتہ سال قرآن کی کتابت شروع کی ہے جو ایرانی کی تاریخ میں خط نسخ کا سب سے بڑا شاہکار قرآن ہوگا۔

 

دیدار مدیرعامل ایکنا با استاد نعمتی

نعمتی کا کہنا تھا کہ اب تک انہوں نے بیس تذہیب کاروں کے ساتھ کام کرچکا ہے جنمیں سے اکثر خواتین ہیں تاہم افسوس کے ساتھ وہ گمنام ہیں اور ضرورت ہے کہ ان جیسے لوگوں کو متعارف کرایا جایے۔/

 

4101725

نظرات بینندگان
captcha