شیعہ نگر رجیٹی میں پہلی بار نوجوانوں اور جوانوں کے ذریعہ اعتکاف کا روحانی اور معنوی ماحول قائم

IQNA

شیعہ نگر رجیٹی میں پہلی بار نوجوانوں اور جوانوں کے ذریعہ اعتکاف کا روحانی اور معنوی ماحول قائم

15:25 - January 28, 2024
خبر کا کوڈ: 3515762
دہلی: ایکنا: صوبہ اتر پردیش کے ضلع ہاپور کے ذیل میں آنے والے شیعہ نگر رجیٹی میں جامع مسجد کے اندر کچھ نوجوانوں اور جوانوں نے اعتکاف کے روحانی اور معنوی پروگرام میں شرکت کی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق،‌  اعتکاف کے روحانی اور معنوی پہلو کو دنیا کے کونے کونے میں آشنائی اور استقبال مل رہا ہے اور دنیا کے کونے کونے میں اب اعتکاف کے مراسم انجام دیے جا رہے ہیں۔ شیعہ جامع مسجد شیعہ نگر رجیٹی جو فی الحال زیر تعمیر بھی ہے، کے اندر اس سال اعتکاف کا پروگرام انجام دیا گیا۔ 

 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے کبھی بھی شیعہ نگر رجیٹی کے اندر اعتکاف کا پروگرام منعقد نہیں ہوا تھا اور اس سال پہلی بار یہ کام انجام دیا گیا اور نوجوانوں اور جوانوں نے اس کا استقبال کیا اور مومنین نے اس کی حمایت کی اور انہوں نے بھی استقبال کیا۔

 

 

دریائے گنگا کے کچھ کلومیٹر کے نزدیک بسا ہوا شیعہ نگر رجیٹی ایک چھوٹا سا شیعہ آبادی کا علاقہ ہے۔ دوسری اتفاق کی بات یہ ہے کہ ضلع ہاپوڑ میں اس بستی کے علاوہ اور کوئی بھی شیعہ بستی موجود نہیں ہے۔ اس لحاظ سے اس معنوی اور روحانی پروگرام کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔

 

اعتکاف کے دوران قرآن خوانی، نماز، دعا، موعظہ اور دوسرے روحانی پروگرام کا سلسلہ جاری رہا۔ 

 

شیعہ نگر رجیٹی میں پہلی بار نوجوانوں اور جوانوں کے ذریعہ اعتکاف کا روحانی اور معنوی ماحول قائم

 

ہندوستان کے اندر چونکہ زیادہ تر انگریزی یا ہندی کا چال چلن ہے لہذا قرآن پڑھنے میں نوجوانوں اور جوانوں کو پریشانی ہوتی ہے اور اس اعتکاف میں زیادہ تر کوشش یہ رہی کہ قرآن پڑھنے کی صلاحیت اور تلاوت و روانی وغیرہ کی طرف زیادہ توجہ دی جا سکے تاکہ ایک بنیادی اور الہی کتاب سے جڑ جانے کے بعد باقی معنوی پہلو اور معنوی خطوط خود بخود نوجوانوں اور جوانوں سے جڑتے چلے جائیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

نظرات بینندگان
captcha