کاروان قرآنی اربعین؛ مقلدان امام حسین(ع) + ویڈیو

IQNA

قرآن کے ساتھ جنت کے راستے پر؛

کاروان قرآنی اربعین؛ مقلدان امام حسین(ع) + ویڈیو

14:48 - August 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3519008
ایکنا: بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری اور کاروانِ قرآنی اربعین کے رکن سید مصطفیٰ حسینی نے اربعین کے پیدل سفر میں قرآن کی تلاوت کو امام حسینؑ کے طریقہ اور سیرت کی پیروی قرار دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، کاروانِ قرآنی اربعین "امام رضا(ع)" کی موجودگی پر مبنی تصویری رپورٹ کی پانچویں قسط سید مصطفیٰ حسینی اور قاری علی سبزه کی تلاوتوں سے متعلق ہے۔ یہ دونوں قاری اربعین کے دوران قرآنی ـ مردمی کیمپ اور راستے میں قائم مختلف موکب میں تلاوتِ قرآن کرتے نظر آتے ہیں۔

رپورٹ کے ایک حصے میں سید مصطفیٰ حسینی ایرانی زائرین اور عراقی میزبانوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی اہمیت اور انس کا ذکر کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ امام حسینؑ کربلا کے سفر کے دوران مسلسل زیر لب قرآن کی آیات کی تلاوت فرماتے تھے۔ اس بنا پر کاروان قرآنی اربعین کے اراکین کی تلاوتی محافل کو امام حسینؑ کی سیرت کی پیروی کہا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے سامعین کے سامنے سورۂ فجر کی آخری آیات کی تلاوت بھی کی۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4300267

نظرات بینندگان
captcha