ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے﴿بشير الاخبار﴾خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ھے كہ ھزاروں فلسطينی روزہ داروں كی اسرائيلی سيكورٹی فورسز سے اس وقت جھڑپیں ھوئیں جب انھیں جمعہ كے روز مسجدالاقصٰی میں نماز جمعہ ادا كرنے سے روك ديا گيا۔
مسجد الاقصٰی كے خطيب﴿شيخ محمد حسين﴾نے اسرائيلی كاروائی كی پرزور مذمت كی ھے اور اسے ظلم سے تعبير كرتے ھوئے كھا كہ مسجد الاقصٰی تمام مسلمانوں كےلئے مقدس مقام ھے
واضح رھے كہ یہوديوں كی عيد كی وجہ سے اس علاقے میں سيكورٹی كے سخت انتظامات كئے گئے تھے۔
۱۶۹۱۹۲