ملائيشا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

ملائيشا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

0:17 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2362922
بين الاقوامی گروپ : ملائيشا كے بين الاقومی تجارتی مركز میں ۶ جولائی كی شب بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی افتتاحی تقريب منعقد ہوئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ايران كے قومی مقابلوں میں دوسرے پوزيشن لينے والے قاری امين پويا ملائيشا بين الاقوامی قرآن مقابلے كے لئے منتخب ہوئے ہیں اور اعلان كے مطابق اتوار كی رات مقامی وقت كے مطابق تلاوت كریں گے امين پويا پيشن گوئے كے مطابق پہلی پوزيشن لينے كی صلاحيت ركھتے ہیں اسی طرح ايران كے بين الاقوامی قاری احمد ابوالقاسمی استاد كے عنوان سے امين پويا كے ساتھ ملائيشا گئے ہوئے ہیں ۔
يادرہے كہ ان مقابلوں میں دنيائے اسلام كے ۴۲ ممالك كے ۶۰ مردوزن قراء شركت كررہے ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں كی اختتامی تقريب ۱۳ جولائی كو منعقد ہوگی ۔
۱۰۴۶۳۶۶
نظرات بینندگان
captcha