میانمار میں وحشتناک مظالم پر اسپینش میڈیا چیخ پڑا

IQNA

میانمار میں وحشتناک مظالم پر اسپینش میڈیا چیخ پڑا

13:06 - October 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3404914
بین الاقوامی گروپ: اسپینش اخبار«ال موندو» کے مطابق میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق اسپین کے سب سے بڑے اخبار «ال موندو» کے مطابق میانمار میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے
اخبار کی رپورٹ کے مطابق بودھ مذہب والے اس ملک میں انتخابات سے قبل اسلام کو سیاسی بنانے اور مسلمانوں سے تعصب کی وجہ سے صورتحال بگڑ سکتی ہے
قابل ذکر ہے کہ ساڑھے سات لاکھ مسلمان روہنگیا میں ووٹ کے حق سے محروم ہیں
اور حکومت الزام لگارہی ہے کہ یہ روہنگیا مسلمان مہاجر ہے جبکہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ ہزاروں سال سے اس ملک کے باشندے ہیں
مسلم رہنماوں کو بھی آٹھ نومبر کے انتخابات سے قبل تشدد کی نئی لہر پیدا ہونے کا خدشہ ہے
دوسری جانب روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق تحقیقات میں بھی حکومت رکاوٹ بن رہی ہے
انسانی حقوق اور بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹوں کے مطابق انہوں نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں
اور انکے مطابق نسل کشی کی سازش کا جرم بجا طور پر لگنے کا امکان موجود ہے
اور اس بات پر دلایل موجود ہیں کہ حکومت مسلم مخالف نفرت کی آگ کو شعلہ ور کرانے کے لیے سیاسی مفادت کی خاطر اقدامات انجام دے چکی ہے۔

3399500

نظرات بینندگان
captcha