موصل؛ مقبره حضرت یونس(ع) میں تلاوت کی آواز بلند

IQNA

موصل؛ مقبره حضرت یونس(ع) میں تلاوت کی آواز بلند

8:45 - March 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3502729
بین الاقوامی گروپ: عراقی رضا کار فورسز اور آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے عراقی شہر موصل کے شمال مشرقی حصے میں واقع مقبره حضرت یونس(ع) میں محفل تلاوت منعقد ہوئی

موصل؛ مقبره حضرت یونس(ع) میں تلاوت کی آواز بلند


ایکنانیوز- حرم مطھر امام حسین کے«دارالقرآن آستان حسینی» شعبے کے مطابق گرچہ مقبره حضرت یونس(ع) اب بھی داعش دہشت گردوں کی فائرنگ رینج کے اندر واقع ہے رضاکار فورسز نے حرم امام حسین(ع) کے قرآنی مرکز کے تعاون سے یہاں قرآنی محفل منعقد کرکے داعش کو دکھایا کہ قرآن کے اصل حامی کون ہیں۔


رضا کار فورسز کے قرآنی شعبے کے سربراہ«عمار الخزاعی» کا اس بارے میں کہنا تھا: اس حالت میں جہاں مقبرہ میں داخل ہونے والے اب بھی سنایپر کی گولیوں کا نشانہ بن سکتا ہے، قرآنی محفل منعقد کرنا ایک کارنامہ ہے.

اس وقت بھی مقبره حضرت یونس(ع) کی اطراف میں شدید جنگ کا سلسلہ جاری ہے.


عمار الخزاعی نے مزید کہا کہ داعش نے حضرت یونس نبی(ع) کے مزار کو بموں سے تباہ کا مگر ھم نے یہاں قرآنی محفل منعقد کرکے حق کا پرچم بلند کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۱۴ کو داعش نے اس شہر پر تسلط کے بعد اس عظیم نبی کے مزار کو بموں سے اڑایا تھا جسپر عالم اسلام نے سخت غ٘م و غصے کا اظھار کیا تھا۔


گذشتہ دنوں ہی کورضاکار فورسز نے پیشقدمی کرتے ہوئے مقبره حضرت یونس(ع) کو چھڑا کر اس پر عراقی پرچم لہرایا تھا۔

موصل میں واقع مقبره حضرت یونس(ع) مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کے لیے مقدس مقام شمار کیا جاتا ہے۔

3585923

نظرات بینندگان
captcha