دھلی نو قرآنی مقابلوں میں ۱۶ ریاستوں کی شرکت + تصاویر

IQNA

دھلی نو قرآنی مقابلوں میں ۱۶ ریاستوں کی شرکت + تصاویر

7:37 - December 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3503884
بین الاقوامی گروپ: بھارت میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقدہ اٹھارویں حفظ اور حسن قرآت مقابلوں میں سولہ ریاستوں کے نمایندے شریک ہیں

دھلی نو قرآنی مقابلوں میں ۱۶ ریاستوں کی شرکت + تصاویر


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق گذشتہ روز سے خانہ فرھنگ ایران دھلی نو میں شروع ہونے والے قرآنی مقابلوں میں سولہ ریاستوں سے ۱۵۷ قرآء اور حفاظ کرام شریک ہیں

دھلی میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر علی دهگاهی نے افتتاحی تقریب میں قرآنی مقابلوں اور ہفتہ وحدت کے حوالے سے خطاب کیا۔

انہوں نے ہفتہ وحدت کو امام خمینی (ره) کی تجویز اور کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا: پیغمبراسلام(ص) اور قرآن کریم مسلمانوں کے درمیان وحدت کے اہم عوامل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ قرآن کریم ہمارے پیغمبر کا عظیم ترین معجزہ ہے جو قیامت تک کے لیے رہنما کتاب ہے۔

ایرانی ججز کی شرکت

پروگرام میں ایران کے سید حمید هروی اور مهدی حسنی جبکہ ہندوستان کے محمد نصیر الدین منشاوی نے مقابلوں کی شرایط کے حوالے سے طلبا کو آگاہ کیا۔

ایران کے سید حمید هروی اور مهدی حسنی ، حیدرآباد کے محمد نصیر الدین منشاوی اور محمد عمران، بمبئی سے مقابلوں میں ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

مقابلوں میں کامیاب طلبا کو ایران کے بین الاقوامی مقابلوں میں بھیجوایا جائے گا۔

مقابلے کی اختتامی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے جبکہ کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا/.


16 ایالت هند در هجدهمین مسابقات قرآن دهلی + عکس

16 ایالت هند در هجدهمین مسابقات قرآن دهلی + عکس


3668861

نظرات بینندگان
captcha