ایکنا نیوز- عربی نیوز ۲۱ کے مطابق سعودی عرب کے معروف مفتی عبد العزيز بن عبد الله آل الشيخ نے روزنامہ عکاظ سے گفتگو میں کہا کہ مساجد کے خطباء سیاسی بیانات پر گفتگو سے پرہیز کریں
انکا کہنا تھا: جمعوں میں خطبوں کا مقصد لوگوں کی خدا کی اطاعت اور عبادت کی جانب ترغیب دلانا ہے جنمیں نماز، حج، زکات ، جھوٹ اور والدین سے نیکی پر بات کی جاتی ہے اور ان موضوعات سے ہٹ کربات کرنا نماز جمعے کے مقاصد سے دور ہونا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل سے مقابلے اور نفرت پر خطبوں میں تاکید کی جارہی ہے ایسے فتوے دینا عجیب ہے اور اسپر وسیع پیمانے پر اعتراضات کیے جارہے ہیں/.