جے آئی کا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ

IQNA

جے آئی کا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ

14:28 - August 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3505017
بین الاقوامی گروپ: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

جے آئی کا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق منصورہ میں جماعت اسلامی کے 77 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلانا چاہیے تاکہ ان شیطانی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کیا جاسکے۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، لہٰذا اس معاملے پر ڈچ سفیر کو طلب کرکے احتجاج کرنا کافی نہیں۔

 

دنیا بھر میں مسلم تحریکوں کی حکمرانی کے خلاف بین الاقوامی اسٹیبلمشنٹ کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں نہیں چاہتی کہ اسلامی تحریکیں جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئیں، یہی وجہ ہے کہ مصر میں ڈاکٹر محمد مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا گیا جبکہ فلسطین کے انتخابات میں حماس کی فتح کو مغرب نے مسترد کیا۔

 

سراج الحق نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے قیام کے باوجود جماعت اسلامی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کے خلاف ہے۔

 

اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ، پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب اور ذکر اللہ مجاہد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

نظرات بینندگان
captcha