پاکستان ؛ سینیٹ نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کردی

IQNA

پاکستان ؛ سینیٹ نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کردی

11:55 - August 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3505019
بین الاقوامی گروپ: پاکستانی سینیت میں ہالینڈ کے نمایندے کی جانب سے رسول اکرم [ص]کے حوالے سے گستاخانوں کے خلاف قرار مذمت منظور

ایکنا نیوز- سینیٹ نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کیخلاف قرارداد مذمت کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف قرارداد پیش کی۔۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان ڈچ پارٹی آف فریڈم کے رکن گریٹ ولڈر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کے انعقاد کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور یہ اقدام دنیا میں نفرت پھیلانے، بے چینی، عدم سلامتی، انتہاء پسندی اور عدم برداشت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان سمجھتا ہے کہ کئی ممالک میں توہین رسالت کی روک تھام کیلئے قوانین اور اقوام متحدہ کے شہری و سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن کے آرٹیکل 19 کے پیرا گراف تین اور آرٹیکل 20 سمیت بین الاقوامی قوانین موجود ہیں۔

 پاکستان ؛ سینیٹ نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کردی

 

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ حضور اکرمؐ سے ہماری محبت کسی شک و شبہ سے بالاتر اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور کوئی بھی مسلمان اس قسم کی گمراہ کن اور توہین آمیز اقدام کو برداشت نہیں کر سکتا، 1973ء کے تحت اسلام ہمارا سرکاری مذہب ہے اور سینیٹ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کا فروغ اور دفاع کرے اور سینیٹ کو ہالینڈ میں ہونے والے مجوزہ گستاخانہ اقدام کے خلاف پاکستان کے مسلمانوں کی آواز بننا چاہئے۔

 

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ اسلام آباد میں ہالینڈ کے سفارتخانہ کے ذریعے ہالینڈ کی حکومت کے ساتھ باضابطہ احتجاج کرنا چاہئے، عالمی امن، ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دینے کیلئے آزادی اظہار کی حدود کے تعین کیلئے او آئی سی کے ممالک کا خصوصی اجلاس بلایا جائے اور اس حوالہ سے یورپی یونین،، اقوام متحدہ اور دیگر ممالک سے رابطہ کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ ہالینڈ نے اس معاملے کو انفرادی آزادی کا نام دیکر واقعے سے لاتعلقی کا اظھار کیا ہے۔/

3741903

نظرات بینندگان
captcha