«شارجه» قرآنی ایوارڈ میں غیرملکیوں کی شرکت

IQNA

«شارجه» قرآنی ایوارڈ میں غیرملکیوں کی شرکت

16:11 - December 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3505513
بین الاقوامی گروپ- بایسویں قومی قرآنی مقابلے بعنوان شارجہ ایوارڈ غیرملکیوں کی شرکت کے ساتھ جاری ہیں۔

ایکنا نیوز- روزنامہ الاتحاد کے مطابق مقابلوں میں ۱۳۵۰ امیدوار مختلف مراکز اور مدارس کی نمایندگی میں شریک ہیں اور مقابلے ایک مہینے تک جاری رہیں گے۔

 

شارجہ کے علاقے «اللية» میں واقع قرآن و سنت مرکز میں مقابلوں کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے ۔

 

طلبا وطالبات کی شرکت کے ساتھ مقابلوں میں امارات میں مقیم غیر ملکی بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

 

مقابلوں میں حفظ قرآن، حفظ حدیث کے علاوہ معذور افراد کے چار شعبے بھی شامل ہیں۔

 

شارجہ قرآنی مرکز کے ڈایریکٹرعمر الشامس کا کہنا تھا: مقابلہ جمعرات سے شروع ہوچکا ہے اور ایک مہینے تک جاری رہے گا ۔

 

انکا کہنا تھا: انیس کیٹگریز میں مقابلے جاری ہیں جبکہ مقابلوں کے لیے مجموعی طور پر ایک ملین انعام رکھا گیا ہے۔/

/3774399

نظرات بینندگان
captcha