یمنی سفیر: یمنی کامیابی وحدت و استقامت کا نتیجہ ہے۔

IQNA

یمنی سفیر: یمنی کامیابی وحدت و استقامت کا نتیجہ ہے۔

12:56 - November 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3506861
بین الاقوامی گروپ ــ تہران میں مقیم یمنی سفیر ابراهیم دیلمی نے کہا کہ ہماری عزت امریکہ اور سعودی الائنس سے مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

ایکنا نیوز- تہران میں جاری عالمی وحدت کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں تہران میں یمنی سفیر ابراهیم محمد محمد الدیلمی نے کہا کہ ظلم کے مقابلے میں چار سال سے وحدت کے ساتھ استقامت کے نتیجے میں ہمیں سربلندی نصیب ہوئی ہے۔

 

انہوں نے رسول اکرم(ص) کی ولادت کو وحدت کے لیے بہترین فرصت قرار دیا اور کہا کہ اسلامی احکامات سے تمسک کی بناء پر ہم نے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا : ہم امن ومحبت چاہتے ہیں اور آج خدا کے فضل سے ہم دشمن کے مقابلے میں بہترین پوزیشن میں آگیے ہیں۔

 

ابراهیم دیلمی نے کہا کہ ہم نے بارہا امن کی دعوت دی ہے تاہم مقابلے میں ہمیں مثبت جواب نہیں ملا۔

 

انکا کہنا تھا کہ تکفیری امت کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے اور امریکہ،اسرائیل ، سعودی و امارات آج ہمارے مقابلے میں ظلم کا مرتکب ہیں۔

 

دیلمی نے مسئلہ فلسطین اور مسجدالاقصی کی حفاظت کو وحدت سے وابستہ قرار دیا اور کہا کہ دیگر ممالک میں جاری ظلم کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

 

یمنی سفیر کا کہنا تھا کہ دشمن ہمیں مٹانا چاہتا ہے تاہم فتح ہماری ہے اور امریکی خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوگا اور وہ امت میں تفرقے کے لیے سازش کررہا ہے اور انکا مقابلہ صرف اتحاد سے ممکن ہے۔

 

ابراهیم دیلمی نے کہا کہ امریکی حمایت سے یمن میں ظلم انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ وحدت کانفرنس بعنوان «مسجد اقصی اور وحدت امت» کے عنوان سے تہران میں جمعرات کو ایرانی صدر کے خطاب سے شروع ہوچکی ہے جو ہفتے تک جاری رہے گی۔/

 

3857206

نظرات بینندگان
captcha