الازهر کا کورونا سے نجات کے لئے قرآنی نسخہ

IQNA

الازهر کا کورونا سے نجات کے لئے قرآنی نسخہ

6:28 - March 31, 2020
خبر کا کوڈ: 3507444
تہران(ایکنا) الازھر فتوی مرکز نے قرآنی آیات کی روشنی میں شکر نعمت اور خدا پر ایمان کو کورونا سے نجات کا نسخہ قرار دیا۔

مصر کے مذہبی مرکز الازهر کے پیغام میں کہا گیا ہے: «قرآن کریم اور سنت نبوی(ص) میں دنیا و آخرت کی مشکلات سے نجات کے لیے نسخہ موجود ہے۔

 

کرونا کی اہم ترجہ وجہ وہ گناہ ہیں جو رسول اکرم (ص) کی احادیث میں بیان ہوا ہے تاہم لوگوں نے انکو معمولی سمجھا۔

 

کرونا سے نجات اس میں پوشیدہ ہے جہاں قرآن فرماتا ہے: «مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمْ وَكَانَ اللَّهُ شَاكِرًا عَلِيمًا:  اگر شکر کرو اور خدا پر ایمان لاو تو خدا عذاب سے کیا کرے گا وہ خدا بیشک شکر گزاری قبول کرنے والا (حق‏‌شناس) اور دانا ہے»(سوره نسا/ ۱۴۷)

اس آیت میں  دفع بلا اور آسایش کے لیے دو نکات پر تاکید کی گیی ہے: شکر گزاری اور ایمان لانا۔

 

اس امید بخش آیت میں اس بات پر تاکید کی گیی ہے کہ سختیوں میں امید کو تقویت ملتی ہے کیونکہ خدا نے بلاوں سے پناہ کے لیے دو چیزوں پر تاکید کی ہے ۔

شکرگزاری اور ایمان؛ شکر، عملی اور زبانی اور ایمان، رفتار و افعال میں۔

اس بناء پر شکر کرنے سے نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کی بقاء کا بھی ضامن ہے اور دوسری جانب بلاوں اور سختیوں کو انسان سے دور کرتا ہے۔/

3888149

نظرات بینندگان
captcha