فلسطین؛ سال ۲۰۰۰ سے اب تک ۱۷۰۰۰ فلسطینی بچے روانہ زندان

IQNA

فلسطین؛ سال ۲۰۰۰ سے اب تک ۱۷۰۰۰ فلسطینی بچے روانہ زندان

7:22 - April 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507466
تہران(ایکنا) فلسطینی اسراء کمیٹی کے مطابق صھیونی جیلوں میں سال ۲۰۰۰ سے اب تک سترہ ہزار بچوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جنمیں سے دو سو اب تک جیلوں میں قید ہیں۔

فلسطینی اسراء کمیٹی کے سربراہ «قدری ابوبکر» نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ ۲۰۰ فلسطینی بچے«عوفر»، «مجدو» اور «دامون» کے جیلوں میں قید میں بسر کررہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ  صھیونی رژیم نے سال ۲۰۰۰ سے اب تک ۱۷۰۰۰ فلسطینی  بچے جنکی عمریں ۱۲ سے ۱۸ تک اور حتی بعض بچوں کی عمریں ۱۰ سے کم تھیں انکو گرفتار کرچکا ہے جنمیں تین چوتھائی کم سن قیدیوں پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔

 

قدری ابوبکر نے اقوام متحدہ، بچوں کی عالمی تنظیم (یونیسف) اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کی کہ وہ فلسطینی بچوں کی آزادی کے لیے کردار ادا کریں۔/

3889116

نظرات بینندگان
captcha