پاکستان میں مزید 341 کیسز سے متاثرین کی تعداد 13669 ہوگئی،3 ہزار سے زائد صحتیاب

IQNA

پاکستان میں مزید 341 کیسز سے متاثرین کی تعداد 13669 ہوگئی،3 ہزار سے زائد صحتیاب

15:11 - April 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507560
تہران(ایکنا)دنیا بھر میں تقریباً 30 لاکھ لوگوں کو متاثر اور 2 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بننے والا مہلک کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وائرس سے اب تک 13 ہزار 669 متاثر جبکہ 283 اموات ہوچکی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کو 2 ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے تاہم اب بھی اس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور آئے روز سیکڑوں افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ متعدد انتقال کرچکے ہیں۔

اگر پاکستان میں کورونا وائرس کے ان 2 ماہ کا موازنہ کریں تو 26 فروری سے 26 مارچ تک پاکستان میں کورونا وائرس کے تقریباً 1200 کیسز اور 9 اموات تھیں۔

تاہم اس کے بعد 26 اپریل تک دوسرے ماہ کے دوران 12 ہزار سے زائد کیسز اور 269 افراد انتقال کرگئے، جو ملک میں اس عالمی وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ ملک میں اگلے ماہ یعنی مئی میں وائرس کے کیسز بلندی پر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں جزوی لاک ڈاؤن میں بھی 9 مئی تک کی توسیع کی گئی ہے۔

یہاں یہ مدنظر رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر حکومت نے مخلتف پابندیوں اور لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تاکہ وائرس کی مقامی منتقلی کو روکا جاسکے۔

تاہم اس وقت ملک میں موجود کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں تقریباً 80 فیصد کیسز ایسے ہیں جو مقامی سطح پر ایک فرد سے دوسرے میں منتقل یعنی مقامی طور پر منتقلی کے ہیں۔

اگر آج کے کیسز کے نظر ڈالیں تو پیر (27 اپریل) کو مزید لوگوں کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید افراد بھی صحتیاب ہوئے۔

1128423

نظرات بینندگان
captcha