پنجاب اسمبلی میں حضرت فاطمۃزہرا(س) کے روضے کی تعمیر کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظور۔

IQNA

پنجاب اسمبلی میں حضرت فاطمۃزہرا(س) کے روضے کی تعمیر کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظور۔

10:07 - June 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507751
تہران(ایکنا) اگر روزہ مبارک بنانے میں مالی وسائل کا مسئلہ ہے تو وہ اخراجات میں خود ادا کروں گا، رکن اسمبلی حسن مرتضیٰ

سوشل میڈیا کے مطابق جنت البقیع مدینہ منورہ میں حضرت فاطمۃ الزہرہ کا روزہ مبارک بنوانے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلیا گیا ہے۔

 

پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی سید حسن مرتضیٰ نے حضرت فاطمۃ الزہرہ کا روضہ مبارک بنوانے کیلئے قراداد پیش کی جسمیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان سے فاطمۃ الزہرہ کا روزہ بنوانے کیلئے سعودی حکومت سے رابطے کرے۔ قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی ہے۔

 

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان جن البقیع میں فاطمۃ الزہرہ کا روزہ مبارک بنوانے کیلئے سفارتی تعلقات استعمال کرے، نبی آخر زمان کی لخت جگر اور حسنین کریمین کے والدہ ماجدہ کا روزہ بنوانے کیلئے حکومت اپنا کردار اد کرے۔

 

قرارداد میں کہا گیا ہ کہ حکومت پاکستان سعودی عرب حکومت پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس کام کے لیے انہیں آمادہ کرے۔

پنجاب اسمبلی میں حضرت فاطمۃزہرا(س) کے روضے کی تعمیر کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظور۔

 

نظرات بینندگان
captcha