تین هزار جعلی قرآن جعلی فلسطین میں ضبط

IQNA

تین هزار جعلی قرآن جعلی فلسطین میں ضبط

7:48 - October 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3508410
تہران(ایکنا) فلسطین کے صوبہ نابلس میں تین ہزار جعلی تحریف شدہ قرآن کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت ٹیکس و خزانہ سے وابستہ ادارے نے  نابلس میں تین ھزار جعلی اور تحریف شدہ قرآن ضبط کرلیا ہے۔

مذکورہ ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ جعلی قرآن کے صفحات ۲۰۲، ۲۰۳، ۳۲۶، ۳۲۷، ۳۲۸ و ۳۲۹ میں غیر قرآنی عبارات درج تھے جنکو  وزارت اوقاف فلسطین کے تعاون سے بروقت روک اور ضبط کرلیا گیا ہے.

 

مذکورہ ادارے نے تمام فلسطینی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے قرآن کو دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو آگاہ کریں تاکہ ان کو ضائع کیا جاسکے۔

 

قدس کے مفتی شیخ محمدحسین نے بھی خبردار کیا ہے کہ بعض دیگر قرآن کے صفحات کی ترتیب بھی نادرست ہے جو ممکنہ طور پر عوام میں ہوسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا: صفحہ ۵۰۷، ۵۷۶ اور ۵۷۹  اور اسی طرح  ۵۰۸ و ۵۳۹ و ۵۸۰ و ۵۸۳ کے صفحات آگے پیچھے ہیں. اسی طرح بعض دیگر صفحات میں ترتیب غلط ہے اور یہ نسخہ رجسٹریشن نمبر ۸۵ اور  تاریخ ۷/ ۲۰۰۷/۱۰ کے ساتھ «ابن هیثم» پبلیکیشن سے مصر ادارے کی اجازت سے شایع ہوچکے ہیں۔

 

قدس و فلسطین کے مفتی نے تمام لائیبریوں اور پبلیکیشنز سے درخواست کی ہے کہ جنکے پاس اس نسخے کے قرآن موجود ہے وہ فوری طور پر دارالافتاء میں جمع کرا دیں۔/

3931223

 

نظرات بینندگان
captcha