برلن کی انجمن مسجد جامع الاقصی کے سربراہ نے نسل پرستانہ حملے کے حوالے سے کہا: گذشتہ روز صبح کو مسجد کے متولی جو ترکی ـ جرمن اسلامی«ڈیٹیپ»(DITIB کے رکن بھی ہے شکایت کی کہ مسجد کی دیواروں پر نفرت انگیز نعرے لکھے گیے ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کی گیی ہے تاکہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔
شیناسی یشار نے کہا ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ یہ افراد مسجد جامع الاقصی پر دست اندازی اور مسجد کی بیحرمتی کرتے ہیں۔
انہوں نے نفرت انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مسلمانوں کی کوشش ہے کہ تمام لوگ محبت اور امن سے رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ھمبرگ شہر کی مسجد «المرادیه» کو بھی نفرت انگیز دھمکی پر مبنی خط موصول ہوچکا ہے۔/