حکومت سے مذاکرات کامیاب: ٹی ایل پی فیض آباد دھرنا ختم کرنے پر آمادہ

IQNA

حکومت سے مذاکرات کامیاب: ٹی ایل پی فیض آباد دھرنا ختم کرنے پر آمادہ

8:02 - November 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3508504
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف فیض آباد میں جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم نے ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ خادم رضوی سے مذاکرات کیے۔

وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سیکریٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔

مذاکرات کے نتیجے میں ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

نظرات بینندگان
captcha