ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ خودکش حملے میں شہید

IQNA

ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ خودکش حملے میں شہید

7:00 - November 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3508551
تہران(ایکنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے درالحکومت تہران کے نزدیک ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو ایک خودکش حملے میں شہید کردیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے درالحکومت تہران کے نزدیک ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو ایک خودکش حملے میں شہید کردیا گیا۔

 

محسن فخری زادہ اپنے محافظ کے ہمراہ تہران کے نزدیک واقع علاقے آبسرد کے ٹول پلازہ کے نزدیک پہنچے ہی تھے کہ خودکش حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا۔

 

حملہ آوروں نے خودکش حملے کے ساتھ ساتھ انہیں گولیوں سے بھی نشانہ بنایا جس کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 

محسن فخری زادہ وہ تنہا ایٹمی سائنسدان تھے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے ایک پروگرام میں انکا نام لے کر گفتگو کی تھی اور صیہونی میڈیا نے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کے قتل کا منصوبہ ایک متربہ ناکام ہوچکا ہے۔ فخری‌زاده ان پانچ ایرانی شخصیات میں شامل تھا جنکو امریکن فارن پالیسی نے دنیا کے ۵۰۰ نفره طاقتور ترین شخصیات میں شامل کیا تھا۔

 

امریکی حکام کی نظر میں فخری زادہ ایرانی ایٹمی مذکرات میں اہم عامل تھا اور وہ ایرانی ایٹمی رازوں کا جاننے والا اہم ترین سائنسدان تھا. عالمی ایٹمی ایجنسی کے مطابق جب تک فخری زادہ سے برراہ راست گفتگو نہ ہو ایرانی ایٹمی مسائل سے درست آگاہی ممکن نہیں۔/

3937673

نظرات بینندگان
captcha