بین الاقوامی اهل بیت(ع) یونیورسٹی کے سربراہ کا دورہ ایکنا

IQNA

بین الاقوامی اهل بیت(ع) یونیورسٹی کے سربراہ کا دورہ ایکنا

7:19 - December 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3508585
تہران(ایکنا) سعید جازاری معموئی نے قرآنی نیوز ایجنسی ایکنا کا دورہ کیا

بین الاقوامی اهل بیت(ع) یونیورسٹی کے سربراہ سعید جازاری معموئی کے دورہ کے موقع پر قرآنی فاونڈیشن نیوز ایجنسی کے سربراہ محمدحسین حسنی اور ڈائریکٹر ایکنا بھی ہمراہ موجود تھے۔

 

حجت‌الاسلام والمسلمین جازاری نے اس موقع پر کہا:  قرآن حوالے سے خبرسازی اور وہ بھی دنیا کے مختلف ممالک میں بڑا اہم کام ہے اور صحافی طلباء کی تربیت کرنی ہوگی۔

 

بیرون ممالک میں قرآنی اکیڈمک کا تعارف، قرآنی محققین اور انکے آثار اور فعالیتوں کی رپورٹنگ اور طلبا کے لیے بین الاقوامی اهل بیت(ع) یونیورسٹی رپورٹنگ کی تربیت کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

 

ملاقات میں ایکنا نیوز اور بین الاقوامی اهل بیت(ع) یونیورسٹی میں خبروں کی کوریج پر بھی بات چیت ہوئی اور طے پایا کہ گیارہ اقوام کے ۴۵۰ طلباء جو مذکورہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں پر کام  کیا جائے گا۔

 

قابل ذکر ہے کہ  اهل بیت(ع) یونیورسٹِی مجمع جهانی اهل بیت(ع) سے وابستہ ہے جو سال ۱۳۷۸ شمسی کو قائم ہوئی جہاں پیروان اهل بیت(ع) کے طلباء ایم فیل اور پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔

 

یہ یونیورسٹی «مرکز تربیت عالی اهل بیت(ع)‌» کے نام سے سال ۱۳۸۳ سے کام کررہی ہے لیکن تعلیمی معیارات اور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مقام معظم رهبری کی سفارش پر مجمع جهانی اهل بیت(ع) نے «بین الاقوامی اهل بیت علیهم‌السلام یونیورسٹی» کا درجہ دیا۔/

3939125

نظرات بینندگان
captcha