ترکی؛ سالانہ قرآنی مقابلوں کی رجسٹریشن کا آغاز

IQNA

ترکی؛ سالانہ قرآنی مقابلوں کی رجسٹریشن کا آغاز

8:49 - December 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508698
تہران(ایکنا) ترک ٹیلی ویژن کے مطابق حسن قرآت مقابلوں میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

ترک ٹیلی ویژن ٹی آرٹی کے مطابق حسن قرآت مقابلوں میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہوا ہے اور مقابلوں میں ترک باشندوں کے علاوہ دیگر اقوام جو ترکی میں مقیم ہیں وہ بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

 

پروگرام کا مطابق منتخب افراد کا مقابلہ (۱۳ اپریل ۲۰۲۱) سے شروع ہوگا اور اختتامی تقریب ۲۷ رمضان المبارک کو منعقد ہوگی۔

 

مذکورہ مقابلوں میں گذشتہ سال استنبول جامع مسجد کے موذن حسین اکبولوت نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ترک ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی نے ماه رمضان سال ۲۰۱۷ کو مذکورہ مقابلوں کا آغاز کیا جسمیں مختلف اقوام کے لوگ شریک تھے۔

 

ترک میں مقیم مختلف کے خواہشمند حضرات ۰۵۰۵۰۱۸۸۵۰۰ پر واٹس اپ یا  www.trt۱tilavet.com سائٹ کے زریعے نام لکھوا سکتے ہیں۔/

3944220

نظرات بینندگان
captcha