رمضان المبارک میں غلاف کعبہ کی تزین و آرائش

IQNA

رمضان المبارک میں غلاف کعبہ کی تزین و آرائش

10:21 - April 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3509103
تہران(ایکنا) غلاف کعبہ کی مرمت و آرایش شروع ہوچکی ہے اور رمضان میں ایس او پیز کے ساتھ عبادات کی تیاریاں جاری ہیں۔

 
 
اسپوٹنیک نیوز کے مطابق سعودی حکام نے رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے اتوار سے غلاف کعبہ کی مرمت، آرایش اور سجاوٹ کا کام شروع کردیا ہے ۔
 
پانچ روزہ غلاف کعبہ مرمت کے حوالے سے پروگرام میں سعودی ماہرین صحت اور دیگر اعلی حکام شریک ہیں۔
 
غلاف کعبہ کمیٹی کے انچارج فهد بن حضیض الجابرنے کہا کہ غلاف کعبہ کی دھلائی، گولڈن اور سونے کی تاروں سے سلائی اور سجاوٹ کا پروگرام شامل ہے۔
 
انکا کہنا تھاکورونا کے پیش نظر اس بار مرمت سازی میں ماہرین صحت کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔
 
ادارہ امور مسجدالحرام و مسجدالنبی کے مطابق رمضان میں خصوصی طور پر علمی مقابلوں کا اہتمام بھی «مناره الحرمین الشریفین» کے عنوان سے کی جارہا ہے.
 
علمی مقابلوں کا پروگرام مناره الحرمین الشریفین کے عنوان سے رمضان میں پانچ زبانوں میں منعقد ہوگا۔
 
زائراین ہر روز بارہ بجے سے رات دو بجے تک حرمین شریفین کے نمایشگاه قرآن کریم مسجدالحرام اور کتابخانہ مکی کی زیارت و دورہ کرسکتے ہیں۔
 
مناره الحرمین الشریفین پروگرام میں قرآن کریم کو دیگر زبانوں کے ترجمے کے ساتھ پیش کیا جائے گا جبکہ ۳۶ ماہرین کی ٹیم شرعی سوالات کے جوابات دیں گے۔
 
حرمین میں مختلف زبانوں کے ماہرین بھی زائرین کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha