پشاور میں قرآنی مقابلہ

IQNA

پشاور میں قرآنی مقابلہ

11:20 - April 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509209
تہران(ایکنا) ایرانی مرکز کے تعاون سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور ، نزول قرآن کے بابرکت مہینے رمضان  میں صوبائی سطح  پر دو  روزہ  قرآنی مقابلہ منعقد کر رہا ہے۔ جس میں مرد و خواتین دونوں حصہ لے سکتے ہیں۔

تاریخ: 29، 30 اپریل 2021، بروز جمعرات  اور جمعہ، بمطابق  16 اور  17 رمضان المبارک کا منعقد ہوگا۔

نوٹ:

1-       مقابلہ تین گروپوں (حُسن قراَت،  حِفظ قرآن اور  قرآن کوئز) میں ہو گا۔

(حفظ کیلئے پہلا اور دوسرا  پارا) اور ( کوئز کیلئے سورہ الاسراء اور  سورہ الحجرات)

2-       عمر  اور تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے۔

3-       مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے کوتہران  انٹرنیشنل قرآنی مقابلوں کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔

4-       ہر گروپ  کے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو نقد انعامات  اور شیلڈ سےنوازا جائے گا ۔

5-       مقابلہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور  کےامام خمینیؒ ھال  میں ہوگا۔

6-       مقابلہ جمعرات کو  پورا  دن اور جمعہ کو 12:00 بجے تک ہوگا۔

7-       پوزیشنز کا  انتخاب ماہرین قرآن سے کرایا جائے گا، جوکہ مقابلے کے ججز ہونگے۔

8-       انعامات نماز جمعہ کے بعد دئیے جائیں گے۔

9-       آپ حکومت پاکستان کے بتائے ہوئے کویڈ  ایس او پیز  (Covid SOPs) پر عمل کرتے ہوئے مقابلے میں شرکت کے اہل ہونگے۔

مزید معلومات کیلئے  دئے گئے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں       0915275353 / 9396877-0333

نظرات بینندگان
captcha