سوشل میڈیا کے مطابق دھماکا مسجد کے اندر ہوا جس میں اہلِ تشیع برادری کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں خاصہ جانی نقصان ہوا ، زراِئع کا کہنا ہے کہ کم از کم آٹھ نمازی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے مسجد پر ہونے والا یہ تیسرا دھماکا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ جمعے کو افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 55 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
اس دھماکے میں بھی اہلِ تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔